دنیا

حزب اللہ نے اسرائیل کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا ہے : حماس

اسرائیل کی تمام تر دفاعی تیاریوں کے باوجود حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کرنا حزب اللہ کے دشمن کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے کے مترادف ہے۔ یہ بات فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا گیا جب حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے بیروت میں اسرائیلی حملے میں قتل کیے جانے کا تقریباً تین ہفتے بعد جواب دیا ہے۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کی صبح اسرائیل پر راکٹ داغے اور ڈرون حملے کر کے جوابی کارروائی کی ہے۔

واضح رہے حزب اللہ کی طرف سے کافی دنوں سے اسرائیل کو جواب دینے کا اعلان کر کے تیاری شروع کر رکھی تھی۔ حماس نے حزب اللہ کی طرف سے اس مضبوط اور مرتکز کارروائی کی تعریف کی ہے۔

حماس نے کہا ‘ ہم نے مضبوطی سے اور توجہ مرتکز کر کے کی گئی حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف اس کارروائی کو دیکھا ہے۔یہ صہیونیت کے اندر گہرائی تک کی گئی کارروائی ہے۔ یہ اسرائیل کے منہ پر ایک طمانچہ رسید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے وسیع پیمانے پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی تیاری کی اطلاعات پا کر اسرائیلی جیٹ طیاروں نے بمباری کر کے حزب اللہ کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کی ۔

معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے سے لبنان میں تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اسرائیل میں ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ حزب اللہ نے کہا ہے اب اسرائیل پر کسی دوسرے راکٹ حملے کا منصوبہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے لبنان پر اتوار کے روز حالیہ دس ماہ کی سب سے بڑی اسرائیلی کارروائی کے باوجود کہا ہے کہ

اسرائیل مکمل جنگ نہیں چاہتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button