پاکستان

کشمور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس پر ایک اور حملہ

سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تھانہ گیل پور کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سانول میرالی شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ گیھل پور کی حدود میں پولیس پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا، مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے حملے میں ایس ایچ او گیھل پور سانول میرالی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

اس سے اگلے روز صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button