دنیا

بنگلہ دیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی۔

آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، انکا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کےقیام کیلئے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

جنرل وقار الزماں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔

انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے مظاہروں سے دور رہیں، مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button