دنیا

اسرائیلی کا حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی دار الحکومت بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ حزب اللہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقے میں سینئر حزب اللہ کمانڈر پر ہوا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا جو گزشتہ دنوں مجدل الشمس پر ہونے والے راکٹ حملے میں ملوث تھا۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے دوسرے اہم ترین رہنما فواد شکر کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فواد شکر نے 241 امریکی میرینز کی ہلاکت میں مرکزی کردار ادا کیا اور امریکا نے فواد شکر کے قتل پر 50 لاکھ ڈالر رقم رکھی ہے۔

دوسری جانب لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی فواد شکر کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہی

جواب دیں

Back to top button