پاکستان
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس: محفوظ فیصلہ آج 12 بجے، براہ راست سنایا جائے گا

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق اپیلوں پرمحفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ دوپہر 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔
دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی، اس کے علاوہ عدالت عظمٰی کے باہر قیدیوں والی وین بھی پہنچادی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 9 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔