سیاسیات

یوٹیوبر عمران ریاض ’کار سرکار میں مداخلت‘ کے مقدمے میں گرفتار

پنجاب پولیس نے اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض کو ’کار سرکار میں مداخلت‘ کے ایک مقدمے میں گرفتار کر دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ پر ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر کارسرکار میں مداخلت کی۔

عمران ریاض کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ 12 جون کو تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق اس پوسٹ سے عمران ریاض نے زبردستی گاڑی گزاری اور سکیورٹی کو روندتے ہوئے آگے بڑھ گئے، جس سے سکیورٹی بیریئر کو نقصان پہنچا۔

عمران ریاض خان کے خلاف پانچ جون 2024 کو لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں امانت میں خیانت کی دفعہ 406 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا، جس میں اُن پر اڑھائی کروڑ روپے کیش وصول کرنے کا الزام لگایا گیا۔

عمران ریاض کے خلاف اس مقدمے کے اخراج سے متعلق ان کے وکیل نے ایکس پر خبر دی مگر اس کے تھوڑی دیر بعد ہی یہ خبر سامنے آئی کہ پنجاب پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سے متعلق ایک مقدمے عمران ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button