ہتک عزت بل : صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

صحافیوں نے پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی اور کہا حکومتی اقدام کیخلاف ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حکومتیں تیزی سے اس طرح کام کرتی ہیں،ان کے عزائم کچھ اور تھے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ قانون ہو
صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ صحافی خود کو کبھی قانون سے بالا نہیں سمجھتے، جو چیز اچھی ہوگی اسے سراہیں گے،حکومت سےمذاکرات بھی ہوئے، حکومت نےایڈووکیٹ جنرل کو بٹھایا،ہم بھی اپنےوکلاسےمشاورت کرتے
افضل بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رات کے اندھیرےمیں بل پیش کیا،اپوزیشن،صحافیوں نےبائیکاٹ کیا، پنجاب حکومت کے اقدام کےخلاف پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ لگ یہ رہاتھاکہ حکومت بل پیش کرےگی منظورنہیں کرےگی، ہم بھی فیک نیوز کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ایک صحافی سچ بولتا ہے تو اس کیخلاف ٹرولنگ شروع ہوجاتی ہے۔
صدر پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ فیک نیوز کا سب سے بڑا متاثر میں خود ہوں، ہم فیک نیوزاورکردارکشی کاخاتمہ کرناچاہتےہیں، سیاسی جماعتوں کے ترجمان صحافیوں کابھی راستہ روکناچاہتے ہیں۔
دوسری جانب صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری کا کہنا ہے جب پیکاقانون موجود ہے تو نئے قانون کی کیا ضرورت، نئے قانون کے خلاف عدالت جائیں گے، آزادی صحافت پرقدغن برداشت نہیں کریں گے۔