جرم کہانی
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا وکیل پر چھری سے حملہ

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے سیشن کورٹ کے وکیل کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق احمدہاشمی ایڈووکیٹ اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینےگئے تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجازت نہ دی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
بحث و تکرار کے دوران پولیس اہلکار وقاص اور شہباز نے وکیل پر حملہ کر دیا جس سے ایڈوکیٹ احمد ہاشمی زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اہلکار شہباز موقع سےفرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کے اہلکار اور وکلا اسپتال پہنچ گئے اور زخمی کی عیادت کی۔