دنیا
افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں 300 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سیلاب سے تین سو افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں لاپتا ہو گئے ہیں، اور 1500 مکانات تباہ ہو گئے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صوبہ بدخشاں، بغلان اور ہرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، مختلف علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے