روسی سیلیبریٹیزکی برہنہ پارٹی کی تصاویر وائرل، صدر پیوٹن سیخ پا

روس میں منعقد ہونے والی ایک ’برہنہ‘ پارٹی کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے اور روسی حکومت خاص طور پر صدر پیوٹن نے اس پارٹی کے شرکا اور منتظمین پر سخت کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر اس صورتحال پر برہم ہیں۔ یاد رہے کہ پارٹی میں شریک خواتین اور مرد روس کے سلیبریٹیز ہیں جنہیں حکومت کی حامی ایلیٹ کلاس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سکینڈل کو مغربی میڈیا پارٹی گیٹ سکینڈل کے نام سے پکار رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 دسمبر کو ایک بلاگر اور ٹی وی پریزنٹر نستیا ایولیوا نے ایک ’تقریباً برہنہ پارٹی‘ کے نام سے ماسکو کے موتوبور نائٹ کلب میں ایک پارٹی رکھی تھی۔ جس کا ڈریس کوڈ ہی بے لباسی یا برہنہ پن تھا۔ وہ خود بھی اس میں صرف جرابیں پہن کر شریک تھے۔
اس پارٹی میں دی چنیدہ چنیدہ امیر پوپ سٹارز اور مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں معروف روسی ریپر واسیو (اصلی نام نکولائی واسیلیف) بھی شامل تھے اور جو اس پارٹی میں صرف جوتے اور عضو تناسل کو ایک جراب سے ڈھانپے ہوئے آئے تھے۔اس پارٹی پر بہت ہنگامہ مچ گیا اور کریملن کے حامی بلاگرز، ممبران پارلیمنٹ اور کارکنان، جو یوکرین میں جنگ کے حامی ہیں، نے سخت غصے کا اظہار کیا کہ مشہور شخصیات ایک ایسے وقت میں اس طرح کی پارٹیاں کیسے کر سکتے ہیں جب روسی فوجی ’خصوصی فوجی آپریشن‘ میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں؟
س پارٹی میں شرکت کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔ ریپر واسیو کو ’نامناسب رویہ‘ اپنانے کے جرم میں گرفتار کر کے 15 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے اور انھیں ’غیر روایتی جنسی تعلقات کو فروغ دینے‘ پر 200,000 روبل جرمانہ بھی کیا گیا۔
اس ’برہنہ پارٹی‘ کی میزبان اور منتظم نستیا ایولیوا کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ 20 سے زیادہ لوگوں نے اس کے خلاف مقدمے کی درخواست پر دستخط کیے ہیں۔ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ڈیفنڈر آف دی فادر لینڈ فاؤنڈیشن کو ایک ارب روبل (85 لاکھ پاؤنڈ) ادا کرے، یہ ایک تنظیم ہے جو کریملن کے ’خصوصی آپریشن‘ کے شرکا کو رقم عطیہ کرتی ہے۔
اس پارٹی میں شریک دیگر مشہور سٹارز اور شخصیات کو بھی سنگین نتائج کا سامنا ہے کیونکہ ان کے کنسرٹس کی تاریخوں کی منسوخی اور اشتہاری معاہدے ختم ہونے کی باتیں ہو رہی ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روسی ٹی وی پر پہلے سے ریکارڈ شدہ نئے سال کی شام کے تفریحی شوز میں سے کچھ ستاروں کو ایڈٹ کیا جا رہا ہے۔