دو حکومتوں کے وزیر خارجہ سے غیر مہذبانہ سلوک پر حکام توجہ دیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دو حکومتوں کے وزیر خارجہ سے غیر مہذبانہ سلوک پر حکام توجہ دیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو ایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف و خطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔
عارف علوی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے، مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کے واقعات پر حکام کی توجہ ضرور ہونی چاہیے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ رجعت پسندانہ دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں۔ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔
Let us not become a state where human rights & dignity are trampled upon with impunity. Incidents of paper snatching, brutal action on protestors, and now treating an ex foreign minister from two regimes in an undignified manner must draw the attention of the authorities.…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 27, 2023