تازہ ترینخبریںکاروبار

2023 میں مہنگائی نے پاکستانیوں کا بھرکس نکال دیا

2023 کے دوران بھی ملک کے شہری علاقوں اور دیہات میں مہنگائی کا راج رہا، مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 میں 29.2 فیصد کے ساتھ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی، ماہانہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2023کے پہلے ماہ(جنوری2023) میں مہنگائی کی شرح 27.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جوجنوری 2022 میں12.96 فیصد تھی۔

اسی طرح فروری 2023میں گرانی کی شرح 31.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو فروری2022 میں 12.2فیصد تھی، مارچ 2023میں یہ شرح 35.4 فیصد رہی جو مارچ 2022 میں12.7 فیصد تھی۔

رواں ماہ (دسمبر) مہنگائی کی شرح 30 فیصد کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ پچھلے سال دسمبر میں مہنگائی کی شرح24.5 فیصد تھی۔

البتہ وزارت خزانہ کی جانب سے چند روز قبل جاری کردہ اقتصادی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ آنے والے مہنیوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button