تازہ ترینخبریںپاکستان

بہاولپور چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش پر مخصوص نشان کیا تھے؟

بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگالی نسل کے شیروں کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شیروں نے چیر پھاڑ دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے جس کے جسم پر انجیکشن کے نشانات پائے گئے ہیں جب کہ اس کے جسم پر شیر کے حملے کے نشانات بھی موجود ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بتایا کہ مرنے والا شخص چڑیا گھر کی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہے اور اس کی فوری طور پر شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران بھی لاہور سے بہاولپور پہنچ گئے ہیں جنھوں نے اس شخص کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button