تازہ ترینخبریںپاکستان

قوم کو بتادیں عمران خان آپکے ساتھ بے وفائی نہیں کرے گا۔ عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں ، مرجاؤں گا کوئی ڈیل نہیں کروں گا، قوم کو بتادیں ان کا کپتان ڈٹا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاورمانیکا کے ذریعے بشریٰ بی بی پر جو جھوٹاالزام لگایاانتہائی اخلاق سے گری حرکت ہے، قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا جس دن نکاح ہوا۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ،حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ مجھ سےکسی نے مذاکرات نہیں کئے ، مجھے جس طرح پکڑا گیا یہ بھی ایک پلان تھا ،لندن پلان نوازشریف کو لانے ،جیلوں میں ڈالنے ،پی ٹی آئی ختم کرنے کیلئے تھا، جیل میں کوئی پریشانی نہیں اسے عبادت سمجھتاہوں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قمرباجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا، قمرباجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا اسے عدالت بلاؤں گا۔

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی گروتھ 6.17سے صفر پر لے آئے ہیں، لوگ کیاپاگل ہیں،انہیں نہیں پتہ کہ ان سیاسی جماعتوں نے کیا کیا ہے۔

انھوں نے واضح کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں ، مرجاؤں گاکوئی ڈیل نہیں کروں گا قوم کو بتادیں ان کا کپتان ڈٹاہواہے، سربراہ پی ٹی آئی

نو مئی کے حوالے سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48گھنٹےمیں 10ہزار لوگوں کو گرفتار کیاگیا ، یاسمین راشدواضح طور پر کہہ رہی تھیں لوگ اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں ان کوکون اندرلے کر گیا۔

جواب دیں

Back to top button