بالی ووڈ ایکٹریس تبو کے پاکستانی والد کا معاملہ تبو کی زبانی

اگرچہ ماضی میں بھی متعدد بھارتی ویب سائٹس یہ خبریں دیتی رہیں کہ اداکارہ تبو اور ان کی بہن ماضی کی مقبول اداکارہ فرح ناز پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں۔
تاہم اب اداکارہ تبو نے بھی پہلی بار اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تب ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکن لاہور میں دونوں کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہوئے تو وہ دوبارہ بھارت منتقل ہوئے اور دونوں نے حیدرآباد میں رہائش اختیار کی، جہاں انہیں دو بیٹیاں ہوئیں۔
تبو نے کچھ عرصہ قبل ایک شو میں بتایا تھا کہ جب وہ تین سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی اور انہوں نے کبھی والد کو نہیں دیکھا۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ والدین کے درمیان طلاق کیوں ہوگئی لیکن بتایا تھا کہ شادی ختم ہونے کے بعد ان کے والد نے دوسری شادی کرلی، جہاں سے بھی انہیں بیٹیاں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے والد سے نہیں ملیں، البتہ ان کی بڑی بہن فرح ناز والد سے ملتی رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پرورش ان کی والدہ اور نانی و نانا نے کی، ان کا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے والد کا نام ہاشمی استعمال نہیں کیا، زمانہ طالب علمی میں ان کا نام تبسم فاطمہ تھا۔