تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نکاح کی تقریب میں فائرنگ سے دلہا جاں بحق

سرگودھا میں نکاح کی تقریب میں فائرنگ سے دلہا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نکاح کی تقریب جاری تھی جس میں کافی لوگ موجود تھے۔

فائرنگ سے دلہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک اور شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں کو رشتے پر اعتراض تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول دلہا عدنان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول عدنان کی تیسری شادی تھی۔

جواب دیں

Back to top button