تازہ ترینخبریںسپورٹس

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جب مسلمان کھلاڑی کے لیئے شراب کی پارٹی روک دی

جب سے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی ہے وہ ہر کرکٹ فین کے ہیرو ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ ایک دل جیتنے والے کپتان ہیں جو کہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے مذہبی ٍجذبات کی بھی قدر کرتے ہیں۔ اور انکے لیئے قربانیاں بھی دیتے ہیں۔

وہ اکثر ہار جانے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ بطور کپتان شکست کی ذمہ داری وہ خود لیتے ہیں اور اس کا ذمہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر نہیں ڈالنا چاہتے۔

وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے جذبات کا بھی احترام کرتے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں جیت کے موقع پر جب آسٹریلوی ٹیم نے شراب کے ساتھ جشن منانا چاہا تو ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ نے اپنے مذہبی عقائد کی وجہ سے اس جشن میں حصہ نہیں لیا۔

جب کمنز نے یہ دیکھا تو انھوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو شراب کے ساتھ جشن منانے نہ دیا۔

کمنز کے اس عمل کی وجہ سے سب کے دل میں ان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوا۔

جواب دیں

Back to top button