
یہ یقینی بنانے کے لئے کہ اگلی وفاقی حکومت مسلم لیگ ن کی بنے٬ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سیاسی منظر نامے پر متحرک ہو چکے ہیں۔ ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد کے بعد اب جلد ہی وہ بلوچستان کے سیاسی محاذ کو اپنے حق میں کرنے کے لئے دورہ پلان کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف کی کچھ الیکٹیبلز سے ملاقات بھی متوقع ہے اور بی اے پی کے ساتھ باضابطہ اتحاد کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خاطر خواہ تعداد میں نشستیں حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، جنہیں وہ آنے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے بہت اہم سمجھتے ہیں۔
پارٹی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر قیادت جے یو آئی (ف) کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا اتحاد تقریباً یقینی ہے۔