تازہ ترینخبریںدنیا

حماس کا اسرائیل کی جوہری تنصیبات پر راکٹ داغنے کا دعوی’

حماس کا اسرائیل کی جوہری تنصیبات پر راکٹ داغنے کا دعوی’

حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات کے علاقے پر راکٹ داغنے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دیمونا میں راکٹ داغے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں سائرن بجادیئے گئے ہیں.

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھوا اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ دیمونا شہر میں اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ہیں، واقعہ کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button