تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی ذات سے کوئی دشمنی نہیں ہے، جے یو آئی (ف)

 جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا ان کی ذات سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ایک نی ٹی وی کے پروگرام  میں پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر ترجمان جے یو آئی (ن) حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قوم پر مسلط کیا گیا ہر منتخب پارلیمان چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اختلاف تھا ذاتی نہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، سیاسی لوگ ملتے ہیں تو سیاسی باتیں بھی ہوتی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی فضل الرحمان قد کاٹھ تسلیم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سیاسی میدان میں بھی پی ٹی آئی فضل الرحمان کو سیاسی امام تسلیم کرے گی، سیاسی اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا ابھی وقت نہیں آیا۔

خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی جو پاکستانی سیاست میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز بھی ادا کی جس کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، علی محمد خان، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔ انہوں نے سربراہ جے یو آئی (ف) سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور دنوں جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button