
شام میں امریکی فوجی اڈے، تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق تین ڈرونز نے مشرقی شام میں تنف کے امریکی اڈے پر حملہ کیا جہاں شام، اردن اور عراق کی سرحدیں ملتی ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ دو ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے گئے جبکہ تیسرا اڈے پر گرا جس سے کچھ نقصان ہوا۔
عمر ابو لیلیٰ یورپ میں مقیم ایک کارکن جو دیر ایزور 24 میڈیا آؤٹ لیٹ کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ دھماکa خیز مواد سے لیس تین ڈرونز نے عراق کی سرحد سے متصل مشرقی صوبے دیر از زور میں کونوکو گیس فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا۔
آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ کونوکو گیس فیلڈ میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
7 اکتوبر کو غزہ میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے خطے کے ممالک الرٹ ہیں کیونکہ امریکa نے طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی جہاز بھیجے ہیں۔
عراق میں امریکی اڈوں پر منگل سے ڈرون حملوں کے سلسلے میں عراق میں فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔