تازہ ترینخبریںسیاسیات

سائفر سے کھیلنا پاکستان کو کتنا مہنگا پڑا؟ نیا انکشاف

پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے جب عمران خان نے گزشتہ سال 27 مارچ کی اپنی تقریر میں کاغذ کا ایک ٹکڑا لہرایا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ امریکا انہیں سیاسی مخالفین کے ذریعے پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزیر اعظم آفس کے متعلقہ حکام کے انٹرویوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں رہا۔

تفتیش سے وابستہ ایک عہدیدار نے مختلف سفارتکاروں کے بیانات کے متعلق اپنی معلومات کی بنیاد پر امریکا کے حوالے سے بتایا کہ "انہوں نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کر دی۔‘‘ عمران خان کی جانب سے کاغذ لہرائے جانے کے واقعے کے بعد امریکا نے پاکستان سے تحریری طور پر کہا کہ حکومت پاکستان یہ سائفر امریکا کے ساتھ شیئر کرے۔ ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ کیے گئے ایک بیان کے مطابق، امریکی حکام اس بات پر مشتعل اور حیران تھے کہ اگر خفیہ رابطہ کاری ایسے عوامی گفتگو کا موضوع بننے لگی تو پھر کوئی کھلی بات چیت نہیں ہوگی.

جواب دیں

Back to top button