تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹی ٹی پی کا بڑھتا ہوا اثر: سوات میں لڑکیوں کے کھیلنے پر پابندی

سوات کے علاقے چارباغ کے رہائشیوں کے ایک گروہ اور مساجد کے چند اماموں نے گزشتہ روز چارباغ کرکٹ اسٹیڈیم میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روک دیا، اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں خواتین کے حصہ لینے کو علاقے میں غیر مذہبی، غیر مہذب اور نامناسب سمجھا جاتا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق 12 سالہ کھلاڑی عائشہ ایاز نے بابوزئی اور کبل تحصیل سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے درمیان میچ کا اہتمام کیا تھا، تاہم کھیل شروع ہونے سے قبل کچھ مسجدوں کے امام اور بزرگ گراؤنڈ میں پہنچ گئے اور لڑکیوں کو کھیل میں شرکت سے روک دیا۔

ایک عینی شاہد سعید اقبال نے بتایا کہ جب مختلف علاقوں کی لڑکیاں میچ کے لیے گراؤنڈ میں جمع ہوئیں تو کچھ مذہبی لوگ وہاں پہنچ گئے اور غصے میں آکر کھلاڑیوں اور منتظمین کو ایسا کرنے سے منع کیا۔

سعید اقبال نے بتایا کہ وہ لوگ چیخ چلا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ لڑکیوں کا کھلے میدان میں کرکٹ کھیلنا غیر مہذب ہے اور ہم انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ جس کے بعد اب علاقے میں خوف ہ ہراس پایا جا رہا ہے اور اسے علاقے میں ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے اثر کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button