
پنجاب حکومت نے الیکشن رولز میں ترمیم کرتے ہوئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کی منظوری دیدی۔
پنجاب حکومت نے آرڈیننس کےذریعےای وی ایم کوختم کر دیا۔ ای وی ایم کوختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا۔
آرڈیننس 3ماہ تک نافذ العمل رہےگا جس کے بعد 3ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔
کابینہ کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ای وی ایم فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں وقت کاضیاع ہے ای وی ایم کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے ای وی ایم کےاستعمال سے الیکشن نتائج متنازعہ تصور ہوں گے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 14گھنٹے تک ہےوہاں ای وی ایم نہیں چل سکتی، ای وی ایم کیلئےایک پورانیٹ ورک استعمال ہوگاجوحکومت کےپاس نہیں، مشین کے استعمال کیلئے پچھلی سیاسی حکومت نے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔
کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آرڈیننس کےذریعےای وی ایم کو ختم کر سکتی ہے بزدار حکومت نےجان بوجھ کر ای وی ایم کو ایکٹ میں ڈالہ تھا الیکشن کمیشن اس پر واضع موقف رکھتا ہے کہ ای وی ایم قابل عمل منصوبہ نہیں