تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کلاس میں ٹیچر کے سونے کی ویڈیو وائرل

سرکاری پرائمری اسکول کی کلاس میں ٹیچر کے سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش موگرا گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک استاد دھرم سنگھ ورما کلاس میں سوتے ہوئے پکڑے گئے۔

ویڈیو میں طالب علموں کو باہر کھیلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاس میں ٹیچر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور بچے باہر کھیلنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ تومر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button