تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی وزیر سعودی عرب پہنچ گئے

اسرائیلی وزیر اپنے پہلے عوامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

اسرائیلی وزیر سیاحت نے اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ان کے دفتر نے اس دورے کو اسرائیلی کابینہ کے رکن کا ملک کا پہلا عوامی دورہ قرار دیا ہئ۔

ہیم کاٹز کا ریاض کا دو روزہ دورہ ایسے وقت میں ہے جب سعودی عرب امریکا کی ثالثی میں ایک ممکنہ معاہدے پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل کے ساتھ باضابطہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

کاٹز اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے ایک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دو روزہ دورے پر وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

کاٹز کا کہنا ہے کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پُل ہے سیاحت کے شعبے میں تعاون دلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے میں تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا

جواب دیں

Back to top button