تازہ ترینخبریںپاکستان

جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس

جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المرکزالاسلامی والٹن روڈ لاہور میں” تاجدار ختم نبوت کانفرنس“ کے عظیم الشان اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکا برین اہلسنت و شہدائے ختم نبوت کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج دنیائے اسلام کے مسلمانوںکا با لعموم اور پاکستانی قوم کا بالخصوص سر فخر سے بلند ہے قادیا نیت ایک فتنہ ہے مغربی و استعما ری قوتو ں کے دبا ﺅ پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائے گی ، مرزا قادیانی گروہ کی دین اسلام کے خلا ف کی جا نے والی سازشوں سے عوام کو ہو شیا ر کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ یہو د و نصا ریٰ کے آلہ¿ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے سر گرم عمل ہے جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے ، ختم نبوت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اوریہ مسئلہ ہردور میں مسلمانوں کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ،جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس اہم عقیدہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا دفاع کیا۔مقررین نے کہا کہ برصغیر کے خطہ میں جب قادیانیت کا فتنہ کھڑا ہوا تو مشائخ ، علماءکرام اور عوام وخواص نے اس فتنہ کی سرکوبی کےلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی اورآخر میں قائداہلسنت حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمة اللہ علیہ نے7ستمبر 1974ءمیں قومی اسمبلی میں ان کوغیر مسلم اقلیت قرار دینے کا قانون منظور کراکے قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا عظیم الشان اجتماع جمعیت علماءپاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر کی صدارت اور حافظ نصیر احمد نورانی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ میاں تنویر احمد نقشبندی،پروفیسر متین خالد ،علامہ ظہور احمد جلالی،صاحبزادہ رضا ئے مصطفےٰ،علامہ عمران الحسن فاروقی،مفتی محمد تصدق حسین،علامہ غلام مصطفےٰ سلطانی،علامہ اظہر حسین فاروقی،مفتی حبیب الر حمن ہزاروی ،مرزا محمد تجمل بیگ،صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی،صاحبزادہ حامد حسین،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا اشرف علی سعیدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنسکے مہمانان خصوصی میںپیر محمدمسعود احمد فریدی،پروفیسر محمد یوسف آرائیں،صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی،مولانارشید احمد رضوی ،محمد ارشد مہر،حافظ محمد سلیم اعوان،اسلام دین خان، ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ،پرڈاکٹر محمد یوسف انصاری،مفتی ممتاز احمد ربانی ،مولانا نعیم جاوید نوری،مولانا عطاءالرحمن نقشبندی،مولانا اعظم قادری،پروفیسر اکرم جاوید،علامہ سعید احمد نعیم،مفتی محمد اشرف قادری،مولانا حاجی شوکت علی شامل تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید حا مد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے اور ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کےلئے 7 ستمبر 1974کو اس وقت قومی اسمبلی میں موجود امام شاہ

احمد نورانی اور دیگر علما ءاہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر کسی نے اس مسئلہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو 74,53ءکی تحریکوں کی یاد تازہ کردیں گے۔جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا کہ غریب عوام کا خون چوسا جا چکا ہے اب حکمران اوربیوروکریسی وطن عزیز کو آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروںکے شکنجے سے نکالنے کے لئے قوم سے قربانی لینے کی بجائے وہ قربانی دیں، بھارت سے تجارت دھوکہ ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوانوں پر گولیاں برساتاہے اور حکمران اس سے دوستی اور امن کی بھیک مانگتے ہیں امن کبھی ہاتھ جوڑنے سے نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے گھروں میں چولہا جلانے کے لئے گیس نہیں ہے،اشیائے خوردونوش اور زندہ رہنے کے دو وقت کی روٹی نہیں،مہنگائی اوربجلی بلوں کی وجہ سے لوگ خودکشیاں اور بچوں کو ذبح کررہے ہیں۔آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف کے زیب سجادہ پیر میاں تنویر الحسن نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہر دور میں ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے عظیم قربانیاں دیں ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشن کو جاری رکھیں گے گستاخان رسول دشمنان دین ،قادیانیوں کے مسئلہ کو دوبارہ اٹھانا چاہتے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کرنے والوں کو غیرت مند پاکستانی عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمینے کہا کہ قادیانی عقیدہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے کےلئے غریب مسلمانوں کو لا لچ دے کر گمراہ کر رہے ہیںحکومت ان کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔ حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہہم دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر قادیانیوں کا دلیل سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اس سے پہلے بھی پیر سید مہرعلی شاہ گولڑوی ،مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستا ر خان نیازی سمیت بہت سے علماءانہیں ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرچکے ہیں۔پروفیسر متین خالد نے کہا کہ اس وقت اس باطل گروہ کی ریشہ دوانیاں اور اسلام کے خلاف سازشیں مزید بڑھ گئیں ہیں ایسے وقت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کےلئے بھرپور کردار ادا کریں حکمران قادیانیوںکی سازشوں کو سمجھیں جو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں ۔مفتی تصدق حسین نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھرمیںہر میدان میں اس قادیانی فتنہ کی اسلام دشمن سازشوں کے خلاف بھرپور انداز سے برسرپیکار ہیںاور زندگی کی آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔ کانفرنس میں مولانا شاہ احمد نورانی ،مولانا عبدالستار خان نیازی اور علامہ خادم حسین رضوی کی ختم نبوت کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اوردفاع وطن کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے، تحریک ختم نبوت کے شہیدوں ،مجاہدوں ،غازیوں کی بلندی درجات کی دعا کی گئی۔کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاک فوج سے قادیانی افسروں کو ہٹایا جائے کیونکہ قادیانی جہاد کو حرام قرار دیتے ہیں اور پاک فوج کا ماٹوایمان،تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے جہاد کو حرام کہنے والا کسی صور ت بھی پاک فوج کا افسریا سپاہی نہیں بن سکتا۔
جاری کردہ انچارج میڈیا سیل جمعیت علماءپاکستان
کیپشن: لاہور:جے یو پی کی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،قاری زوار بہادر،حافظ نصیر نورانی،میاں تنویر احمداور مفتی تصدق خطاب کررہے ہیں،سٹیج پرپروفیسر متین خالد ،رشید احمد رضوی اور دیگر بیٹھے ہیں
لاہور:جے یو پی کی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی خطاب کررہے ہیں سٹیج پر علامہ قاری زوار بہادر‘ حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین ،پیر منیر قادری،مولانا اشرف سعیدی،مفتی جمیل رضوی،قاری لیاقت رضوی اور دیگر بیٹھے ہیں

جواب دیں

Back to top button