
جامعات کو غیرملکی این جی اوز کیساتھ براہ راست معاہدوں سے روک دیا گیا۔
سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار ملک نے وی سیز اور تعلیمی اداروں کےسربراہوں کو خط لکھ کر غیرملکی این جی اوز کیساتھ براہ راست معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
خط کے مطابق محکمہ خارجہ کی مشاورت کے بغیر عالمی اداروں سے معاہدہ اور سرگرمی نہ کی جائے۔ جامعات عالمی اداروں کےساتھ حساس، سیاسی معاملات سمیت دیگر مسائل پر کام کر رہی ہیں۔
سربراہ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ایسے معاہدوں سےملکی حوالے سے کوئی اچھا پیغام نہیں جا رہا محکمہ خارجہ کے تحفظات کی وجہ سے اس قسم کی سرگرمیاں بند کی جائیں۔
ڈاکٹر مختیار ملک نے جامعات کو پابند بنایا ہے کہ وزارت خارجہ سے اجازت ملنے کے بعدایسی سرگرمیاں کی جائیں۔