
روس نے بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل اپنے جنگی بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر روسکو سموس کا کہنا ہے کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت سٹریٹجک کمپلکس کو جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔
روسی میڈیا کے مطابق سرمت میزائل 10 سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے یہ ہتھیار روس دشمنوں کو کوئی سازش کرنے سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر دے گا۔
اس کے علاوہ برطانوی تجزیہ کار کے مطابق روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے سرمت نیوکلیئر میزائل کو الرٹ کر دیا ہے۔