
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ارسا نے 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کے فیصلے کو حکومت سندھ نے مسترد کرتے ہوئے 16 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کا مطالبہ کردیا ہے ارسا نے ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کے سلسلے میں 7 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے ارسا نے گڈو بیراج ، پٹ فیڈر ، کھیر تھر کینال ، چشما ، تونسا ، رمک اور پنجند کے مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے بارے میں چاروں صوبوں کو آگاہ کیا جائے گا حکومت سندھ کا مؤقف ہے کہ ان 16 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے جہاں سے پنجاب پانی حاصل کرتا ہے تھل کینال اور اس سے ملحقہ کینالوں میں بھی ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے کیونکہ پتہ چل سکے کہ پنجاب کتنا پانی حاصل کررہا ہے اس اجلاس میں ٹیلی میٹری سسٹم لگانے والی کمپنی کے بارے میں بتایا جائے تاکہ صوبوں کو آگاہی ہوسکے کہ ٹیلی میٹری پر کتنے اخراجات آئیں گے محکمہ آبپاشی سندھ نے اس اجلاس کے سلسلے میں اپنی تیاری کرلی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ ہر اس مقام پر ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے جہاں سے پنجاب پانی حاصل کررہا ہے ۔