
سرگودھا کے نواحی گاؤں میں باپ نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا۔
سرگودھا کے نواحی گاؤں بھاگٹانوالہ کے رہائشی شخص نے اپنے گھر پر تیسری بیٹی کی پیدائش پر غصے میں آکر ڈیڑھ سالہ بچی کو شربت میں زہر ملا کر دیا، جسے پی کو وہ انتقال کرگئی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ بچی کو جب اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور متوفیہ کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا۔