تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مریض اسپتال سے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوگیا

ایک مریض اسپتال میں علاج کروانے کے بعد ایمبولینس لے کر فرار ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نوجوان بحرین کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا تاہم گزشتہ رات اس نے فرار ہونے کا پلان بنایا۔

مبینہ طور پر مریض کے پاس اسپتال کو دینے کیلیے پیسے ختم ہو گئے تھے۔ اس نے رات کی تاریکی میں ایمبولینس چرائی اور اسے لے کر فرار ہوگیا۔

موقع پر موجود شہری نے ملزم کے فرار ہونے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کی گرفتاری کیلیے سرگرم ہے۔ ملزم کو ایمبولینس کے غیر مجاز استعمال کیلیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا

جواب دیں

Back to top button