تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا

بٹگرام میں ہزاروں فٹ بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے راستے کے پی حکومت اور فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد فوری طور پر پاک فوج اور نگراں کے پی حکومت حرکت میں آئی اور اب وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تار ٹوٹ چکے ہیں۔ چیئر لفٹ کے تھوڑا غیر متوازن ہونے یا ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونیوالے ہوائی پریشر سے بچ جانے والا واحد تار بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

اس نازک صورتحال کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے متاثرہ علاقے کی ریکی کر رہا ہے اور ریسکیو آپریشن کے لیے انتہائی محتاط طریقہ اختیار کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button