تازہ ترینخبریںسپورٹس

کشمالہ طلعت کا باکو میں ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ

پاکستان کی کشمالہ طلعت نے آز بائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ بنا دیا تاہم وہ فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔ باکو میں ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں پاکستان کی کشمالہ طارق نے نیا قومی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے چیمپئین شپ کے فائنل تک نہ پہنچ سکیں۔ جس کے باعث اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دو روز جاری رہنے والے 25 میٹر ائرپسٹل کے مقابلوں میں کشمالہ نے پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے اور نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل کشمالہ نے اس سال نیشنل گیمز میں 582 پوائنٹس بنائے تھے۔

جواب دیں

Back to top button