تازہ ترینخبریںپاکستان

رواں سال بارشوں اور سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب

وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے رواں سال بارشوں اور سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو ایک 10 پروفارما ارسال کیا جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ ان کے کس علاقہ میں کتنا نقصان ہوا کتنی نہروں ، ندی نالوں کو نقصان ہوا ہے کتنے ڈرینیج سسٹم کو نقصان ہوا ہے کہاں انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور اس کے لئے کیا تجاویز دی گئی ہیں پروفارما میں کہا گیا ہے کہ جہاں نقصان ہوا ہے اس کی بحالی کے لئے کتنی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نقصانات کے ازالے کے لئے کتنا وقت درکار ہے شہروں میں کتنے برساتی نالے متاثر ہوئے ہیں ان برساتی نالوں کی مرمت کے لئے کتنا وقت اور کتنی رقم درکار ہے تمام صوبوں سے رواں ماہ کے آخر تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ انہیں پہلے سی ڈی ډبلیو پی اور بعد ازاں ایکنک سے منظور کرایا جاسکے حکومت سندھ دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے 25 مقامات کو مضبوط کرنے اور کراچی کے تین بڑے نالوں گجر نالہ ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالہ کو مضبوط بنانے کے لئے 40 ارب روپے دینے کی درخواست دے گی تاکہ آئندہ سال بارشوں اور سیلاب میں دریائے سندھ کے حفاظتی بند مضبوط ہوجائیں اور کراچی میں تین بڑے برساتی نالوں میں شگاف نہ پڑسکیں اور رہائشی علاقہ زیر آب نہ آسکیں ۔

جواب دیں

Back to top button