تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کیخلاف اٹک میں مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا شیرافضل مروت اور عمیر خان نیازی کیخلاف اٹک میں مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں وکلانے اہلکار کی وردی پھاڑی اور حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی جیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمےمیں وکیل شیر افضل مروت اور عمیر خان نیازی کو نامزد کیا ہے ، مقدمہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں وکلا نے اہلکار کی وردی پھاڑی حملہ کیا، گزشتہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر بذریعہ کنٹرول روم اطلاع ملی۔

متن میں کہنا تھا کہ عمیر خان نیازی اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر وصول کرانے آئے ہیں، اس دوران شیر افضل مروت بھی پولیس پیکٹ پر پہنچے، دونوں کو ملاقات ختم ہونے کا بتایا تو مجھ پر حملہ آور ہو گئے۔

منشی ابرار خان پر حملہ کیا گیا، دونوں وکلاچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے اور وکالت ناموں پر دستخط بھی کرنا چاہتے تھے، وکلاکو بتایا بھی گیا کہ اب جیل لاک اپ ہو چکی ہے، اب کسی اسیر سے ملاقات نہیں کرائی جا سکتی لیکن منشی کی سرکاری یونیفارم پھاڑ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی

جواب دیں

Back to top button