تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی کو زبردستی منہ پر کپڑا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی کو زبردستی منہ پر کپڑا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جب گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں تیار ہوں، اس کے باوجود زبردستی انکے منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں لے جایا گیا۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھسیٹ کر دبوچ کر لے کرگئے ، وہاں موجود اسٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں کہا کہ اٹک جیل واپسی پر میجر طاہر کے گھر ہم وکلا نے کھانا کھایا تھا ،ا آج اطلاع ملی کہ میجر طاہر کا گھر اور کھانے والا ٹیبل بھی توڑ دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی آئی کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اے کلاس دینے اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست دائرکی ہے۔

جواب دیں

Back to top button