تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کی گرفتاری پر سابقہ اہلیہ کو چٹکلے سوجھنے لگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے وہ مکافات عمل ہے۔انہوں نے کہا ‘میں نے متعدد انٹرویوز میں بتایا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد یہ شخص جو کرے گا وہ پوری دنیا دیکھے گی، بہت سے لوگوں کو تعجب ہوگا کہ میں اس کیس کو فالو نہیں کر رہی تھی، میں نے خبر دیکھی تو پتہ چلا کہ عمران خان پر ایک لاکھ جرمانہ ہوا ہے، جسے سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔

یاد رہے کہ 5 اگست ہفتے کے روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button