تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے ٹرائل کو دنیا کا بدترین ٹرایل کہہ کر فیصلے کو مسترد کردیا ہے , ترجمان تحریک انصاف

 

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو تحریک انصاف نے معتصبانہ ( کسی ایک کی طرف جھکاؤ ) قرار دے کر مسترد کردیا ہے اور اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ’متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا۔‘

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ’تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں ایک متعصب جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی اور مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا گیا۔‘

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button