تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی: بھرے گھر میں قتل کی پراسرار واردات، پولیس کے لئے درد سر

کورنگی کے علاقے میں اہل خانہ کی موجودگی میں نامعلوم شخص گھر کے سربراہ کو چھری کے وار سے قتل کرکے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بھٹائی آباد میں بیوی اور تین بچوں کی موجودگی میں گھر کے سربراہ کو گلے اور سینے پر چھری کے وار کرکے قتل کردینا ایک معما ہے، ملزم گھر کے اندر کیسے داخل ہوا، باآسانی فرار بھی ہوگیا ۔اہلیہ نے ملزم کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا تاہم چہرہ نہ دیکھ سکی۔ بہت جلد اس معمے کو انویسٹی گیشن پولیس حل کر لے گی۔

زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی شمیم مسجد کے قریب مکان نمبر F/92 میں تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیے گئے شخص کی لاش پک اپ میں ڈال کر کورنگی میں واقع انڈس اسپتال لے جائی گئی، جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔ پولیس کو قتل کے معاملے پر شک و شبہات ہیں، کیوں کہ ملزم گھر کے اندر کیسے داخل ہوا اور وہ صحن سے ہوتا ہوا کمرے میں گیا، جہاں اس نے مبشر اقبال کے گلے اور سینے پر تیز دھار آلے سے وار کیا۔ اس دوران خاتون خانہ کی آنکھ نہیں کھلی، جب ملزم فرار ہو رہا تھا تو ان کی اس وقت آنکھ کیسے کھلی ؟۔ پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد گھر والوں کے بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button