
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں بیٹی نے تیز دھار آلے سے باپ کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزمہ اکثر رات دیر تک گھر سے باہر رہتی تھی جس پر مقتول اسے ڈانٹا کرتا تھا۔ گزشتہ روز باپ نے اس کی سرزش کی جس پر بیٹی طیش میں آگئی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت نکھیتا نامی لڑکی سے ہوئی جس کی تلاش جاری ہے، اس نے والد کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول کا بیٹی کے ساتھ اکثر اسی بات پر جھگڑا ہوتا تھا، نکھیتا رات دیر تک باہر دوستوں کے ساتھ گھومتی تھی۔
پولیس نے نکھیتا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی