تازہ ترینخبریںپاکستان

باجوڑ: جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکا، 30 جاں بحق اور 150 زخمی

صوبہ خبیر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 30 جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شنڈے موڑ پر نادرا آفس کے قریب جمعیت علمائے اسلام کا جلسہ جاری تھا جس میں دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکا جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button