تازہ ترینخبریںسیاسیات

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معذرت سے انکار

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سینیٹر سے متعلق ریمارکس پر معذرت سے انکار کر دیا۔

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز کے خلاف نازیبا ریمارکس پر معذرت کا مطالبہ کیا جس پر خواجہ آصف نے اپنے ریمارکس پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے بیان کے دفاع پر اتر آئے۔ ان کے اس رویے پر پی ٹی آئی سینیٹرز سے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب ان کے قائد نے مریم نواز سے متعلق تقریر میں کہا تب ان کا ضمیر نہیں جاگا۔ یہ اس کی معافی مانگیں پھر میں بھی معذور کرلوں گا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ میں نے وضاحت دی میرے ریمارکس صنفی امتیاز پر مبنی نہیں تھے میں نے خواتین سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں دیے لیکن اگر یہ اس کو جینڈر اسپیسفک بنانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی ہو یا سینیٹ، سڑک ہو یا کوئی گھر۔ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سر آنکھوں پر ہیں۔ خواجہ آصف کہہ چکے کہ ان کا مقصد بہنوں کی دل آزاری نہیں تھی۔ جب وضاحت آ جاتی ہے تو پھر معافیوں والی بات نہیں ہوتی۔ ہم سب کو اپنے رویوں میں تلخیاں کم کرنی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن بینچز سے جو آوازیں آ رہی ہیں خود ان کے دور میں کیا کیا ہوا۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں لہجوں میں نرمیاں ہونی چاہئیں۔ جب آپ کے قائد مائیک سنبھالتے ہیں تو چور، ڈاکو سے نیچے بات نہیں کرتے۔ ایسے تو آپ لوگوں کو 500 بار معافی مانگنا پڑے گی

جواب دیں

Back to top button