تازہ ترینخبریںسیاسیات

نگراں وزیر اعظم کیلیے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق، پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں سیٹ اپ میں وزیر اعظم کیلیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی خبر کی تردید کرتے ہوئے معاملے پر رابطوں کیلیے کمیٹی تشکیل بنا دی۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ نگراں وزیر اعظم کیلیے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا اور نہ پارٹی کو ان کا نام پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی اس پوزیشن کیلیے غیر جانبدار امیدوار تجویز کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلیے کمیٹی تشکیل بنا دی جس میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور خورشید شاہ شامل ہیں۔ کمیٹی اسمبلی مدت اور نگراں وزیر اعظم پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی

جواب دیں

Back to top button