تازہ ترینجرم کہانیخبریں

فون پر خاتون کی آواز سن کر شادی کیلیے جانے والا ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

پنجاب میں فون پر خاتون کی آواز سن کر شادی کے لیے جانے والا بزرگ شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

پنجاب کے شہر جلال پور بھٹیاں کا رہائشی بزرگ ضیا اللہ کی خاتون سے فون پر دوستی ہوئی، ڈاکوؤں کی ساتھی خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے اغوا کرلیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے ضیا اللہ کو اغوا کرکے گھر والوں سے ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغوی ضیا اللہ کی ویڈیو جاری کی ہے اور تاوان ادا نہ کرنے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

ویڈیو میں مغوی کو زنجیروں میں جکڑے، گھر والوں سے پیسے مانگتے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغوی کی بیٹی چند روز قبل باپ کے اغوا کا صدمہ برداشت نہ کرکے چل بسی تھی

جواب دیں

Back to top button