تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ایک اور بڑا قدم ، ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے

جواب دیں

Back to top button