تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ٹائٹینک حادثے میں مرنے والے معمر جوڑے کی پڑ پوتی کا شوہر آبدوز حادثے میں ہلاک

بحر اوقیانوس میں غرقاب ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پائلٹ اور اوشین گیٹ کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش کی اہلیہ کے 1902 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک پر سوار معمر جوڑے سے رشتے کے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکن رش کی اہلیہ وینڈی رش ٹائی ٹینک حادثے میں ڈوبنے والے معمر جوڑے کی پڑ پوتی ہیں۔ ازی ڈور اسٹراس اور ان کی ہلیہ ایڈا 1912 میں بحر اوقیانوس سے گزرتے وقت مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

ہالی ڈائریکٹر جیمس کیمرون کی مشہور زمانہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ میں ڈوبتے وقت جہاز کے فرسٹ کلاس کیبن کے بستر پر پرسکون انداز میں لیٹنے والے معمر جوڑے کی صورت میں ازی ڈور اسٹراس اور ان کی اہلیہ ایڈا اسٹراس کے کرداروں کو بھی فلمایا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button