تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
منفرد انداز میں تربوز بیچنے والے کے بعد ، منفرد انداز میں آم بیچنے والا سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک آم بیچنے والے نوجوان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان نے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے منفرد طریقہ آزمایا ہے۔
انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نوجوان کو مشہور گلوکارہ شکیرا کے گانے وکا وکا کی طرز پر گاتے ہوئے اپنے آم بیچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ گانا شکیرا کا مقبول گانا ہے جسے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کیلئے گایا تھا۔
ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے انداز کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00