تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ماچس جلی نہیں اور جنگل میں آگ لگ گئی ، رنبیر کپور کی فلم ریلیز ہونے سے پہلی ہی کڑی تنقید کا سامنا

بالی وُڈ کے اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کا ٹیزر اتوار کے روز ریلیز کیا گیا ہے۔ یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس ٹیزر میں رنبیر کپور کی فلم میں پہلی ویڈیو جھلک کو دکھایا گیا ہے۔

اینیمل کے ٹیزر میں سنہرے رنگ کے ماسک پہنے ہوئے افراد جنہوں نے ہاتھوں کلہاڑیاں بھی اٹھائی ہوئی ہیں، انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران رنبیر کپور انٹری کرتے ہیں اور پھر ان کے اور ماسک والے افراد کے درمیان بھرپور ایکشن ہوتا ہے۔

جبکہ سنہ 2003 میں ریلیز ہونے والی کورین فلم ’اولڈ بوائے‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کہ کئی برسوں سے بغیر کسی وجہ کے مغوی ہوتا ہے۔ اُس مغوی شخص کو نئے کپڑے، فون اور پیسے دے کر رہا کر دیا جاتا ہے اور پھر وہ اپنے اغوا کار کو ڈھونڈ کر اس سے بدلہ لیتا ہے۔
اینیمل کے ٹیزر کی اولڈ بوائے کے سین کے ساتھ مماثلت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی آنے والی فلم اینمل کا ٹیزر بس اولڈ بوائے کے دالان کا ٹیزر ہے۔

جواب دیں

Back to top button