تازہ ترینخبریںپاکستان

بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے نے شدت اختیار کر لی

 بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے نے شدت اختیار کر لی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے طوفان اب تک بحیرہ عرب میں موجود ہے، اور اس نے اب شدت اختیار کر لی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اس وقت کراچی سے 1260 کلو میٹر دوری پر ہے، تاہم اس طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

ادھر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور کراچی میں آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی تھی کہ یہ طوفان جمعرات کی صبح تک شدت اختیار کر جائے گا اور جمعہ کی شام تک انتہائی شدید سائیکلونک طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button